رحمان ملک کی جگہ کسی سنجیدہ شخصیت کو مذاکرات کے لیے لایاجائے طالبان

اگررحمن ملک ہماری پیشکش کےجواب میں اسی طرح بیان بازی کرتےرہےتوہم سمجھیں گےکہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں,احسان اللہ.


Tahir Khan February 25, 2013
اگررحمن ملک ہماری پیشکش کےجواب میں اسی طرح بیان بازی کرتےرہےتوہم سمجھیں گےکہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں,احسان اللہ. فوٹو: آئی این پی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے وزیرداخلہ رحمان ملک کوغیر سنجیدہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اگرحکومت امن مذاکرات میں سنجیدہ ہے توان کی جگہ کسی سنجیدہ شخصیت کواس عہدے پر تعینات کیاجائے۔

ایکسپریس ٹریبیون کوانٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان رحمان ملک کے بیانات کوسنجیدگی سے نہیں لیتی۔ انہوں نے وزیرداخلہ کوپشتومزاحیہ اداکاراسماعیل شاہد سے تشبیہہ دی اورکہا اگرحکومت رحمان ملک کی جگہ کسی اورکولاتی ہے توہم فوری طورپرپاکستان اوراس کے عوام کے بہترین مفادکی خاطر مثبت اورمہذب جواب دیں گے۔

ہماری شوریٰ کے خیال میں اگررحمان ملک ہماری پیش کش کے جواب میں اسی طرح بیان بازی کرتے رہے تو ہم سمجھیں گے کہ حکومت امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے فاٹا میں امن کے لئے مولانا فضل الرحمان کی طرف سے بلائی جانے والی آل پارٹیزکانفرنس پرتبصرے سے انکار کردیا اوروہ فاٹا میں امن کے لئے قبائلی عمائدین کے ممکنہ کردارکے سوال کوبھی گول کرگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔