بجلی کے ضیاع سے خزانے کو 48 ارب روپے کا نقصان

سکھر الیکٹرک کمپنی کے لائن لاسز کی شرح سب سے زیادہ 10.22 فیصد رہی


علیم ملک October 05, 2017
سکھر الیکٹرک کمپنی کے لائن لاسز کی شرح سب سے زیادہ 10.22 فیصد رہی فوٹو: فائل

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم وترسیل کے نقصانات کی مقررہ حد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی خزانے کو 48 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نقصانات کی شرح سب سے زیادہ رہی، نیپرا ترجمان کے مطابق نیپرا قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ کمپنی سے وضاحت طلب کی جائے گی اور معقول وجہ نہ ہونے پر کمپنی پر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے آئیسکو کیلیے بجلی کی تقیسم وترسیل کے نقصانات کی حد9.44 مقررکی گئی تھی تاہم آئیسکو نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقصانات کو9.10 فیصد تک محدود رکھا، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی سب سے بدترین رہی اور اس کے نقصانات مقررہ حد سے 10.22 فیصد زیادہ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں