تنخواہیں نہ ملنے پر آبپاشی عملے کی ہڑتال دفاتر کو تالے لگا دیے

نارا کینال ایریا واٹر بورڈ، جمڑاؤ، مٹھڑاؤ اور تھر ڈویژن کی داروغہ، ٹیلیفون آپریٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج


Express News Desk February 26, 2013
تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین اپنے اہل خانہ کے مستقبل کیلیے فکر مند ہیں اور ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

نارا کینال ایریا واٹر بورڈ، جمڑاؤ، مٹھڑاؤ اور تھر ڈویژن کے اسٹاف نے2 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف کام چھوڑ ہڑتال کر دی اور دفاتر کو تالے لگا دیے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل داروغہ اور ٹیلیفون آپریٹرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری آبپاشی اور دیگر متعلقہ افسران کو متنبہ کیا تھا کہ دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی آن لائن سسٹم کے تحت جلد عمل میں نہ لائی گئی تو نارا سرکل میں دفاتر کو تالے لگا کر قلم چھوڑ ہڑتال کی جائیگی۔



داروغہ، ٹیلیفون آپریٹرز ایسوسی ایشن نارا کینال سرکل کے چیئرمین نور محمد مری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری آبپاشی کی بارہا یقین دہانی کے باوجود ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا محکمہ آبپاشی کے ہزاروں ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور قرض لے کر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے پر مجبور ہیں۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین اپنے اہل خانہ کے مستقبل کیلیے فکر مند ہیں اور ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ اگر ملازمین کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا جسکی تمام تر ذمے داری متعلقہ افسران پر عائد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں