انتخابات میں ملک بھر سے امیدوار کھڑے کرینگے آسیہ اسحق

پرویز مشرف کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے،حلف برداری سے خطاب.


Express Desk February 26, 2013
پرویز مشرف کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے،حلف برداری سے خطاب. فوٹو: وکی پیڈیا

آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے امیدوار کھڑے کریں گے اور پارٹی سربراہ پرویز مشرف کراچی کے کسی حلقے سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

وہ پیر کو کراچی ڈویژن کے صدر سید افضال غازی کی رہائش گاہ پر عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں، افضال غازی ودیگر نے بھی خطاب کیا، آسیہ اسحق نے کہا کہ عوام موجودہ خراب صورتحال میں پرویز مشرف کو امید کی کرن سمجھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ معاشی بدحالی اور امن وامان کی خراب صورتحال جیسے بحرانوں سے پرویز مشرف ملک کو نکال سکتے ہیں،پرویز مشرف نے2سال قبل ہی آگاہ کردیا تھا کہ ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون آسکتا ہے۔



جس پر حکمرانوں نے توجہ نہیں دی، پرویز مشرف یکم مارچ کو دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں وطن واپس آنے کا اعلان کریں گے، وہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے اور امکان ہے کہ وہ کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے، پارٹی میں ملک ایاز گبول سمیت الحاج شیم الدین،مولانا احترام الحق تھانوی اور (ر) جنرل راشد قریشی کو مرکزی سنئیر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، افضال غازی نے کہا کہ کراچی کی تنظیم سازی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں