بدین میں طوفانی ہوائیں مواصلات کا نظام درہم برہم

سمندری پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے لگا، ہزاروں ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ


Nama Nigar/Express News Desk August 05, 2012
سمندری پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے لگا، ہزاروں ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ. فوٹو رائٹرز

طوفانی ہوائوں کے باعث سمندری پانی بدین کے ساحلی علاقوں میں داخل ہونے لگا، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، کئی کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔ بدین کے ساحلی علاقے گزشتہ ایک ہفتے سے تیز طوفانی ہوائوں کی زد میں ہیں جس کے باعث سیم نالوں کا پانی سمندر میں خارج ہونے کے بجائے ساحلی پٹی پر آباد گوٹھ شیخ کیریو، گولو مندرو، مسری شیخ، کبڑا میمن سمیت دیگر دیہات کی زرعی زمینوں میں داخل ہو گیا ہے

جہاں سیکڑوں ایکڑ پر چاول، کپاس اور گنے کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، سمندری پانی رہائشی علاقوں کی طرف تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔ تیز ہوائوں کے باعث مچھلی اور جھینگے کا شکار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ دوسری طرف سمندر میں شکار کیلیے گئے ماہی گیروں کے واپس نہ لوٹنے پر ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔

تیز ہوائوں کے نتیجے میں بدین کے بیشتر علاقوں میں سائن بورڈ گر گئے جبکہ بجلی کے پول گرنے سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے کئی کچے مکانات کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائوں کا سلسلہ مزید دو سے تین روز جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں