مجوزہ احتساب ایکٹ صوبوں میں تحقیقاتی ایجنسی قائم ہوگی

احتساب کمیشن کی زیرنگرانی کام کرے گی، سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا


گرفتاری کے لیے چیئرمین یا عدالت سے تحریری اجازت لینا ہوگی، دستاویز۔ فوٹو: فائل

نئے مجوزہ قومی احتساب کمیشن ایکٹ2017 میں صوبوں میں قومی احتساب کمیشن کے بجائے ''تحقیقاتی ایجنسی برائے احتساب'' قائم کی جائیگی جو قومی احتساب کمیشن کی زیر نگرانی کام کریگی۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اس ''تحقیقاتی ایجنسی برائے احتساب'' کی سربراہی کمیشن کی طرف سے تعینات کردہ ڈائریکٹرجنرل کرے گا جو فوجداری مقدمات کی تحقیقات کا کم ازکم15سالہ تجربے کا حامل ہوگا، ڈی جی تمام احکام تحریری طور پر جاری کرے گا جبکہ ایجنسی کے کسی بھی افسر کے پاس انکوائری یا تحقیقات کے دوران ملزم کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہوگا جب کہ گرفتاری کیلیے متعلقہ افسرکو چیئرمین یا عدالت سے تحریری اجازت لینا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔