7046 قیدی سزائے موت پرعملدرآمد یا اپیلوں پرفیصلوں کے منتظر

532افرادکوعدالتوں سے حتمی سزائے موت مل چکی،صدر نے رحم کی اپیلوں پر فیصلہ نہیں کیا.


Ghulam Nabi Yousufzai February 28, 2013
532افرادکوعدالتوں سے حتمی سزائے موت مل چکی،صدر نے رحم کی اپیلوں پر فیصلہ نہیں کیا۔ فوٹو : فائل

RAHIM YAR KHAN: وزارت داخلہ نے سزائے موت کے قیدیوں کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھرکی جیلوں میں سزائے موت کے 7046 قیدی سزا پرعملدرآمد یا سزا کے خلاف اپیلوں کے فیصلے کے منتظرہیں ۔ رپورٹ کے مطابق532افرادکو عدالتوں سے موت کی حتمی سزا مل چکی ہے تاہم ان کی طرف سے رحم کی اپیلوں پر تاحال صدر مملکت نے کوئی فیصلہ نہیںکیا ہے جبکہ صدر نے 53 افرادکی سزائے موت پر حکم امتناع جاری کرکے سزا پر عملدرآمد کے عمل کو روکا ہوا ہے ۔

13

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے موت کی سزا کے خلاف 1031افرادکی اپیلوںکا فیصلہ کرنا ہے جبکہ چاروں ہائیکورٹس میں مجموعی طور پر 5378 اپیلیں زیرالتوا ہیں جس میں سے لاہورہائیکورٹ میں4981 ، سندھ 266، پشاور 102اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 29اپیلوں کا فیصلہ ہونا ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق ٹرائل کورٹ کے فیصلوں کیخلاف21 اپیلیں وفاقی شریعت عدالت میں بھی زیرالتوا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔