جعلی ڈگری پر کسی کو کلیئر نہیں کیا بدنام کیا جارہا ہے الیکشن کمیشن

9ارکان کی ڈگریوںکی تصدیق،2مستعفی ہوگئے،کچھ کیس عدالتوںمیں ہیں،ترجمان


Malik Manzoor Ahmed February 28, 2013
ڈگریوںکی تصدیق ایچ ای سی افسروں نے کی،کمیشن دبائومیں نہیں آئیگا، سیکریٹری۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکام پر ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کیلیے الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس میں ایچ ای سی کا ایک افسربھی شامل تھا۔

ارکان اسمبلی کی ڈگریوںکی تصدیق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کی ہے، ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگریوںکو الیکشن کمیشن کی طرف سے درست قرار دینے کی ایک اخبار (ایکسپریس نہیں) میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، ڈگریوں کی تصدیق کرنا الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ میں شامل نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

7

اشتیاق احمد خان نے کہا کہ بے بنیاد اورجھوٹی خبروںکے ذریعے الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، انھوں نے بتایا کہ ارکان اسمبلی کی ڈگریوںکی تصدیق اور جانچ پڑتال کے عمل سے سپریم کورٹ کو مسلسل آگاہ کیاجاتا رہاہے ، انھوں نے بتایاکہ8 ارکان اسمبلی کیخلاف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں، ہمارے پاس دو مقدمات رہ گئے تھے،ایک کافیصلہ دیاجاچکاہے، ایک کیس باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں