سونے کی قیمتوں میں کمی

تولہ سونے کی قیمت 52ہزار 900 اور 10 گرام 45ہزار 342 روپے ہوگئی


Business Desk October 18, 2017
تولہ سونے کی قیمت 52ہزار 900 اور 10 گرام 45ہزار 342 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز 300روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں تولہ قیمت 53ہزار روپے سے نیچے گرگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر گھٹ کر1289ڈالر فی اونس ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تولہ اور 10 گرام قیمتوں میں بالترتیب 300 اور 258 روپے کی کمی آئی جس کے نتیجے مین تولہ قیمت 52ہزار 900 اور 10 گرام 45ہزار 342 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 780اور 10 گرام 668.57 روپے پر برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں