امریکا نے پاکستان کو مختلف ایشوز پر باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کاپیغام دے دیا
امریکا نے پاکستان کے ساتھ مختلف ایشوز پرمذاکرات باقاعدہ شروع کرنے کا اہم سفارتی پیغام دے دیا ہے
QUETTA:
امریکا نے پاکستان کے ساتھ مختلف ایشوز پرمذاکرات باقاعدہ شروع کرنے کا اہم سفارتی پیغام دے دیا ہے۔
اس حوالے سے مذاکراتی عمل کا پہلا مرحلہ امریکی وزیر خارجہ کے رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان سے ہو گا۔وفاقی حکومت کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی نائب صدرمائیک پنس اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پاک امریکا تعلقات سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اہم وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم سفارتی رابطے میں امریکی نائب صدر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا خطے میں امن وخوشحالی کیلیے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ اس معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا بیان واضح اشارہ ہے کہ امریکا نے پاکستان سے تمام امور پر مذاکرات شروع کرنے کا پیغام دیدیا ہے۔