ایک لاکھ مالیت کا رجسٹرڈ بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں، ڈی جی قومی بچت


Khususi Reporter October 20, 2017
بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں، ڈی جی قومی بچت۔ فوٹو: فائل

ادارہ قومی بچت نے ایک لاکھ مالیت کا رجسٹرڈ بانڈ جاری کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔

ادارہ قومی بچت نے 40 ہزار کے پریمئم پرائز بانڈ کے کامیاب اجراء کے بعد ایک لاکھ مالیت کا رجسٹرڈ بانڈ جاری کرنیکا فیصلہ کر لیا جبکہ اوورسیز پاکستانیز سیونگ سرٹیفکیٹس بھی زیر غور ہیں۔

 

ڈی جی قومی بچت ظفر محمود نے قومی بچت سکیموں پر وزیر خزانہ کو بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ شہدا کے خاندانوں کیلئے ویلفیئر اکاؤنٹ کھولنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ معذور افراد کیلئے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں، صارفین کی سہولت کیلئے قومی بچت سکیموں سے متعلق ایس ایم ایس سروس شروع کرنے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے۔

ڈی جی قومی بچت کے دفتر میں شکایات کے حل کیلئے سیل قائم کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر عوامی شکایات کو حل کرتا ہے، اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ قومی بچت سکیموں پر ٹیکس کے معاملے میں پایا جانیوالا ابہام جلد دور کر دیا جائے گا، ایف بی آر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں