چینی سفیر کے قتل کی سازش متعلقہ اداروں کو فوری ایکشن کا حکم

نیکٹا،چاروں صوبوں، دیگرحکام کوچینی مراسلہ ارسال


Iftikhar Chohadary October 24, 2017
چین کی جانب سے دیے گئے کوائف بھی درج۔ فوٹو : سوشل میڈیا

چینی سفیرکے قتل کی سازش کے انکشاف پر مبنی چینی سفارت خانے کے مراسلے پر وزارت داخلہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کے سفارتخانے کی جانب سے وزارت داخلہ کو 4 روز قبل مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دہشت گرد تنظیم ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد عبدالولی پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کا ٹارگٹ پاکستان میں متعین چینی سفیر کو قتل کرنا ہے لہٰذا فوری طور پر نہ صرف چینی سفیر بلکہ پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سخت سیکیورٹی یقینی بنائی جائے اور پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گرد عبدالولی کو فوری چین کے حوالے کیاجائے تاکہ اس سے چین کے قانون نافذکرنے والے اداروں کے تفتیشی ماہرین تفصیلی معلومات حاصل کرسکیں۔

ذرائع کے مطابق اس مراسلے کی روشنی میں وزیرداخلہ کے فوری ایکشن کے حکم پر وفاقی سیکریٹری داخلہ نے نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آبادپولیس، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کے حکام کوخصوصی مراسلہ بھیجا ہے جس میں چینی خط میں دیے گئے کوائف بھی درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں