پشاور طالبان کی جانب سے موبائل فون ڈیلرز کو دھمکی آمیز خط موصول

میموری کارڈ اورگانے منتقل کرنے والے افراد اپنا کاروبارایک ہفتے کے اندربند کردیں ورنہ نتائج کے وہ خود ذمہ دارہوں گے، خط


Tribune Correspondent/ March 02, 2013
خط موصول ہونے کے بعد موبائل فون ڈیلرز نے میموری کارڈز، سی ڈیز اور رنگ ٹونز سے منسلک اشیا کی خرید وفروخت بند کرکے بینرز بھی آویزاں کردیئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بلور پلازا اور ٹائم سینٹر کے موبائل فون ڈیلرز کو طالبان کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موبائلز ڈیلرز بے حیائی پھیلانی والی چیزیں فوری طور پر ہٹادیں۔

دھمکی آمیز خط مقامی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بذریعہ ڈاک بھیجا گیا ہے جس میں تحریک طالبان کے رہنما مللا قاری احمد یار نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ بلور پلازا اور ٹائم سینٹر کے تاجرو موبائل فون ڈیلرز فحش فلمیں اور گانے میموری کارڈ کے ذریعے پھلا رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ میموری کارڈ بیچنے اور گانے میموری کارڈ میں منتقل کرنے کا کاروبار کرنے والے افراد ایک ہفتے کے اندر اپنا یہ کاروبار بند کردیں ورنہ نتائج کے وہ خود ذمہ دارہوں گے۔

اس دھمکی آمیز خط کے بعد پولیس نے دونوں عمارتوں کے اطراف میں موٹر سائیکل کی پارکنگ پر پابندی لگادی ہے اور موبائل فون ڈیلرز نے میموری کارڈز، سی ڈیز اور رنگ ٹونز سے منسلک اشیا کی خرید وفروخت بند کرکے بینرز بھی آویزاں کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں