پروڈیوسر فہد شیروانی نے نئے سٹ کام ’’اللہ نہ کرے‘‘ کی تیاریاں شروع کردیں

’’ شیروانی میڈیا پروڈکشنز‘‘ کے اس سٹ کام کی کاسٹ میں ثمینہ احمد ،مانی اور ایازاحمد فائنل ہوچکے


Showbiz Reporter October 28, 2017
اس بارفہد شیروانی خود ڈائریکشن کے میدان میں اتررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

معروف پروڈیوسر فہد شیروانی نئے سٹ کام '' اللہ نہ کرے'' کی تیاریاں شروع کردیں۔

فہد شیروانی نے بتایا کہ"اللہ نہ کرے"کی ریکارڈنگ کا آغاز جلد ہی کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فہد شیروانی اس سے پہلے بہت سے ڈرامے پروڈیوس کرچکے ہیں۔

اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس بارفہد شیروانی خود ڈائریکشن کے میدان میں اتررہے ہیں، جبکہ اس کے رائٹر بھی وہ خود ہیں۔ تاہم پروڈکشن میں ان کے ساتھ سینئر اداکارہ ثمینہ احمد شامل ہیں جبکہ '' شیروانی میڈیا پروڈکشنز'' کے اس سٹ کام کی کاسٹ میں ثمینہ احمد ،مانی اور ایازاحمد فائنل ہوچکے البتہ چند کردار ابھی باقی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں