ٹی 20 حفیظ ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی

محمد حفیظ کیریئر میں مسلسل تین نصف سنچریاں بنانے کے ریکارڈ میں عمر اکمل اور شاہدآفریدی کے ہم پلہ بن گئے۔


Numainda Khususi March 04, 2013
محمد حفیظ اب تک43میچز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 1013 رنز بنا چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

محمد حفیظ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے میچ میں انجام دیا، وہ اب تک43میچز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 1013 رنز بنا چکے ہیں، 86رنز ٹی ٹوئنٹی میں حفیظ کا بہترین اسکور ہے، وہ کیریئر میں مسلسل تین نصف سنچریاں بنانے کے ریکارڈ میں عمر اکمل اور شاہدآفریدی کے ہم پلہ بن گئے، سب سے زیادہ 4مسلسل ففٹیز کا ورلڈریکارڈ ویسٹ انڈین کرس گیل اور کیوی برینڈن میک کولم کے پاس ہے۔ حفیظ نے پروٹیز کیخلاف 30بالز پر تیز ترین نصف سنچری کا عمر اکمل کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

5

دوسری جانب فاسٹ بولر عمر گل 74وکٹوں کے ساتھ ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ بولر بن گئے ، ہم وطن سعید اجمل 71وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔اتوار کو جنوبی افریقی ٹیم صرف 100 رنز پر ڈھیر ہوئی، یہ مختصر طرز میں اس کا کمترین اسکور ہے، اس سے قبل2005-6میں آسٹریلیا کیخلاف114رنز بنائے تھے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف اپنا سب سے بڑا اسکور 195اسکور کیے، اس سے قبل2009میں ناٹنگھم میں4 وکٹ پر149ریکارڈ مجموعہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں