ٹیکس لینے کے لیے ایف بی آر دفاتر اور متعلقہ بینک آج دیر تک کھلے رہیں گے

رات دیر تک بینک برانچز و ٹیکس دفاتر کھلے رکھنے کے بارے میں فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں


Khususi Reporter October 31, 2017
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی باضابطہ درخواست کردی گئی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات جمع کراسکیں گے۔ فوٹو : فائل

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے منگل کو تمام متعلقہ بینک برانچز اور ٹیکس دفاتر رات دیر تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رات دیر تک بینک برانچز و ٹیکس دفاتر کھلے رکھنے کے بارے میں فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی باضابطہ درخواست کردی گئی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات جمع کراسکیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ فیلڈ فارمشنز سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ بینک حکام کے ساتھ لائزون رکھیں تاکہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے جمع کرائے جانے والے ریونیو کو اسی روز قومی خزانے میں منتقل کرکے اس کی رپورٹ ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں