یکم اپریل سے شاپنگ بیگزکی جگہ ڈسپوزایبل بیگ استعمال ہوگا

وفاق میں ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت پابندی،صوبوں کو بھی عملدرآمدکی ہدایت۔


مسعود ماجد March 04, 2013
وفاق میں ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت پابندی،صوبوں کو بھی عملدرآمد کی ہدایت. فوٹو: وکی پیڈیا

ملک بھر میں وفاقی حکومت کے قوانین کے تحت ضائع نہ ہوسکنے والی پلاسٹک مصنوعات کے متبادل کے استعمال پر یکم اپریل2013 سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد میںضائع نہ ہو سکنے والی پلاسٹک مصنوعات پر پہلے سے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت آئی سی ٹی کی حدود میں ضائع نہ ہو سکنے والی پلاسٹک مصنوعات کی تیاری، فروخت و استعمال کے امتناع کے ضوابط 2013 کا اعلان کردیا گیاہے۔

8

اٹھارہویں ترمیم کے تحت ''ماحولیاتی آلودگی وماحول'' کے امور صوبوں کو منتقل کر دیے گئے ہیں جس کے تحت اب صوبائی حکومتیں مسئلے کو حل کرنے کی ذمے دار ہیں تاہم صوبائی حکومتوں کو اپنے متعلقہ ایکٹس کے تحت ایسے ضوابط اختیار کر نے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اب صوبائی حکومتوں کی صوابدید ہے کہ وہ چاہیں تو وفاقی حکومت کے قوانین اختیار کر یں یا پھر اپنے طور پر قانون سازی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں