سیاسی جماعت بنائینگے مناسب وقت کا انتظار ہے طالبان رہنما

ایسے رہنما جن کے نام یو این بلیک لسٹ سے نکال دیے گئے، اہم کردار ادا کرینگے، ملا معتصم


Tahir Khan March 04, 2013
ایسے رہنما جن کے نام یو این بلیک لسٹ سے نکال دیے گئے، اہم کردار ادا کرینگے، ملا معتصم فوٹو: اے ایف پی ، فائل

افغان طالبان ایک دہائی پر محیط جنگ کے خاتمے کیلیے سیاسی حل پر غور کر رہے ہیں۔

سینیئر طالبان رہنما ملا آغا جان معتصم نے 'ایکسپریس ٹریبیون' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے مقاصد کے حصول کیلیے سیاسی تحریک ضرور شروع کرینگے اور سیاسی جماعت کے باقاعدہ اعلان کیلیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے طالبان رہنما جن کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکال دیے گئے ہیں سیاسی عمل میں اہم کردار ادا کرینگے۔

4

انہوں نے ہمسایہ ممالک اور علاقائی طاقتوں کی دخل اندازی کے باعث 2014ء کے بعد خانہ جنگی کے خدشہ کا بھی اظہار کیا۔ ملا آغا خان معتصم طالبان دور میں وزیر تھے۔ 2010ء میں کراچی میں ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا، آج کل وہ ترکی میں مقیم ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان جنگ سے تھک چکے ہیں اور اب امن چاہتے ہیں، ان کی طرف سے سیاسی تحریک کا آغاز مثبت قدم ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں