فٹبال سپورٹرز پر کتوں کے نعرے ملائیشین باڈی پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ

یہ واقعہ ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے دوران پیش آیا تھا۔


AFP November 01, 2017
اے ایف سی ڈسپلنری کمیٹی نے فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا پر ہر واقعہ پر 15،15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔فوٹو: فائل

SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES: ملائیشیا کی فٹبال باڈی پر سنگاپوراور برونائی کے سپورٹرز پر ' کتوں ' کے نعرے لگانے پر 30 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اعلامیے میں کہاکہ 14 اگست کو کوالالمپور میں منعقدہ میچ کے دوران ہمسایہ ملک کیخلاف 2-1 سے فتح پر ملائیشین سپورٹرز نے نعرے لگائے تھے کہ ''برونائی کے کتوں کو ماردینا چاہیے''۔ اس کے 2 دن بعد سنگاپور سے میچ کے موقع پر بھی دوبارہ یہ نعرے گراؤنڈ میں سنے گئے تھے جبکہ اے ایف سی ڈسپلنری کمیٹی نے فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا پر ہر واقعہ پر 15،15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ فٹبال ایسوسی ایشن کو بھی چینی نیشنل ٹیم کے ترانے پر نعرے لگانے پر تنبیہ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے دوران پیش آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں