نوازشریف مریم اور صفدر کی آج عدالت پیشی پر ایک ہزار اہلکار تعینات

سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلیے پنجاب ہاؤس سے احتساب عدالت تک نصب کیمروں کو درست حالت میں برقرار رکھنے کی ہدایت


Iftikhar Chohadary November 03, 2017
سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلیے پنجاب ہاؤس سے احتساب عدالت تک نصب کیمروں کو درست حالت میں برقرار رکھنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن رٹائرڈ صفدر کی آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرایک ہزار پولیس افسران واہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم صفدر اور کیپٹن رٹائرڈ صفدر کی آج پیشی کے موقع پرایک ہزار پولیس افسران واہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلیے پنجاب ہاؤس سے جی الیون احتساب عدالت تک جانے والے تینوں راستوں پر نصب کیمروں کو مکمل طورپردرست حالت میں برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔