کب تک عوام دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے شاہد قریشی

مظلو موں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،محمد علی جعفری.


Express Desk March 05, 2013
مظلو موں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،محمد علی جعفری. فوٹو: وکی پیڈیا

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری شاہد قریشی اور سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد علی جعفری نے عباس ٹائون میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انسانو ں کو ایسے مارا جارہا ہے کہ اْن کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔

کب تک عوام دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے؟، مظلو موں کے خون سے ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، عوام اس موجودہ حکومت سے اتنی بددل ہو گئی ہے کہ اس کا کوئی ثانی نہیں،کوئٹہ اور واقعہ کراچی میں روز12سے15افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ اور اب عباس ٹائون میں بم دھماکا اور عوام کو اپنا لہو کب تک دینا ہو گا، لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اْٹھاتے رہیں گے۔



وزیر داخلہ رحمن ملک کے پاس ہر چیز کی اطلاع ہے مگر عوام کو تحفظ فراہم کرنا شاید ان کے بس میں نہیں؟، تحفظ فراہم کرنے والے ادارے کیاحکمرانوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں، وزیر داخلہ رحمن ملک بیان تو ایسے دیتے ہیں کہ طالبان کی کمر توڑ دی لشکر جھنگوی کو بھی نہیں چھوڑینگے مگر عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے، انھوں مذید کہا کہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں