معیاری فلم کیلیے سرمایہ ہی نہیں بہترین کہانی بھی ضروری ہے آمنہ الیاس

اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کے لیے سرمایہ لگایا جائے تو بری بات نہیں، اداکارہ


Qaiser Iftikhar November 05, 2017
کم بجٹ میں بھی معیاری اور بہترین فلم بن سکتی ہے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلموں کے موضوع، کہانی، ڈائیلاگ، لوکیشنزاورجدید ٹیکنالوجی نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ ایک اچھی فلم بنانے کے لیے صرف سرمائے کی ہی نہیں بلکہ بہترین کہانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

آمنہ الیاس نے ''ایکسپریس'' سے کہا کہ فلم کی کہانی، لوکیشنز اورمیوزک کے علاوہ ڈائیلاگ کا جاندارہونا بھی بے حد ضروری ہے۔ یہی نہیں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اگراس کی پروموشن کے لیے ایک اچھی مہم ترتیب نہ دی جائے توبھی فلم کوخاصا نقصان پہنچتا ہے۔ جدید دورکے جدید تقاضے ہیں، جوبھی ان کے مطابق کام کرے گا ، وہ کامیاب ہوگا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب بھی فلم کی کاسٹ اورپوری ٹیم مل کرکسی پراجیکٹ کی تشہیری مہم چلاتی ہے تواس کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ بلاشبہ سوشل میڈیا بھی آج کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ اس لیے میرے نزدیک توانٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچنے کے لیے بہترین پروموشنل مہم کا چلانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فلم کی پروموشن کے لیے اب تو دنیا بھرمیں کروڑوں روپے کا بجٹ رکھا جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان فلم میکر انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے لیے مثبت اقدامات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔