سندھ میں ٹرینوں کے کرائے کم نہ کرنے پر احتجاج

بغیر ٹکٹ سفرکرانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،ہارون میمن


Khususi Reporter November 08, 2017
بغیر ٹکٹ سفرکرانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،ہارون میمن۔ فوٹو : فائل

KARACHI: آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی ہارون میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کے کرائے کم نہ کرکے دہرا معیار اپنایا ہے جو قابل مذمت ہے۔

چیئرمین حاجی ہارون میمن نے وزیر ریلوے نے پنجاب میں چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی مگر سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کے کرائے کم نہ کرکے دہرا معیار اپنایا ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کے اہلکار اور عملے کی ملی بھگت سے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفرکرانے میں مصروف ہیں، ریلوے انتظامیہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں تاجروں اور شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی ہارون میمن نے مطالبہ کیا کہ بغیر ٹکٹ سفرکرانے میں ملوث ریلوے پولیس کے اہلکاروں اور عملے کے خلاف کارروائی کرکے حکومت کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جائے اور سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کے کرائے بھی کم کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں