مسلم ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کے لیے حکمت عملی طے

اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کیلیے سعودی حکام ارکان ممالک سے مشاورت کر ر ہے ہیں، ذرائع


عامر خان November 08, 2017
اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کیلیے سعودی حکام ارکان ممالک سے مشاورت کر ر ہے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

مختلف اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی عملی تشکیل اور قواعد و ضوابط طے کرنے کیلیے''دو مراحل'' پر مبنی حکمت عملی ارکان ممالک نے باہمی مشاورت سے طے کر لی ہے۔

فوجی اتحاد کی عملی تشکیل اور قواعد و ضوابط طے کرنے کیلیے''دو مراحل'' پر مبنی حکمت عملی ارکان ممالک نے باہمی مشاورت سے طے کر لی ہے تاہم اس حکمت عملی کے پہلے مرحلے میں ارکان ممالک کی حکومتوں کی مشاورت سے اسلامی فوجی اتحاد کی عملی تشکیل کیلیے '' قواعد و ضوابط ''طے کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں اتحاد میں شامل ممالک کے تعاون سے اس کا فوجی سیٹ اپ بتدریج قائم کیا جائے گا، مذکورہ اسلامی اتحاد ''بری، بحری اور فضائی'' فوجی سیٹ اپ پر مشتمل ہوگا، اس اسلامی فوجی اتحاد کا اولین ایجنڈا ارکان ممالک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

وفاق کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلامی فوجی قیادت کی عملی تشکیل کیلیے سعودی حکام ارکان ممالک کی حکومتوں سے رابطے میں ہیں، یہ رابطے ''براہ راست'' کے بجائے '' پس پردہ '' سفارتی حکمت عملی کے تحت کیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کیلیے سعودی حکام ارکان ممالک سے مشاورت کر ر ہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں