سانحہ کراچی مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ متحدہ کا الٹی میٹم ختم

3دن گزرگئے،قاتل پکڑے گئے نہ ہی وزیراعلیٰ عباس ٹائون پہنچے،رابطہ کمیٹی کوفیصلے کااختیاردیتاہوں،قائد متحدہ


Express Desk March 06, 2013
الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس،اہم فیصلے کرلیے گئے،آج پریس کانفرنس ہوگی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ عباس ٹائون دھماکے کے ذمے داروں کی گرفتاری کیلیے سندھ حکومت کو 3دن کاالٹی میٹم دیاتھا۔

لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ 3 دن گزر جانے کے باوجوداب تک نہ تووزیراعلیٰ سندھ سمیت کسی بھی حکومتی ذمے دارنے عباس ٹائون کادورہ کرکے وہاں بیتنے والی قیامت صغریٰ کے بعدزندہ بچ جانے والے متاثرین کی دادوفریادسنی،نہ ہی شہداکے لواحقین سے تعزیت اوران کے سہارے کیلیے کوئی آیا۔الطاف حسین نے کہاکہ اب میں3دن کے نوٹس کے اختتام پراپنے بیان کردہ مؤقف کورابطہ کمیٹی کے سپردکرتاہوں اورانھیں آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کامکمل اختیاردیتاہوں۔

دریں اثنااپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کے سینئرترین رکن اوررکن سندھ اسمبلی رفیق انجینئر کے حرکت قلب بندہوجانے کے باعث انتقال پرگہرے رنج و غم اوردکھ کااظہارکیااورکہاہے کہ رفیق انجینئر مرحوم انتہائی محنتی،کڑی آزمائشوں سے گزرنیوالے اورآزمائش کے وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے والے گنتی کے چندایک لوگوں میں سے ہیں جوخدمات کے اعتبارسے صف اول کی پوزیشن رکھتے تھے اورپارٹی کیلیے ان کی خدمات کوجتنابھی خراج تحسین پیش کیاجائے وہ کم ہے۔الطاف حسین نے کہاکہ میں اس بات سے واقف ہوں کہ لیاری گینگ وارکے ہاتھوں انہیں ذہنی وجسمانی اذیتیں دی گئیں جس کی وجہ سے وہ شدیدذہنی دبائوکا شکارتھے۔

3

الطاف حسین نے رفیق انجینئرمرحوم کے لواحقین عزیزواقارب اوران کے دیرینہ دوست و احباب سے دلی تعزیت کا اظہارکیااوردعاکی اللہ تعالی رفیق انجینئرمرحوم کوجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔دریں اثناالطاف حسین کی ہدایت کے بعدسانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی عدم گرفتاری اورحکومت کی جانب سے سانحے کے متاثرین کی دادرسی نہ کیے جانے پرآئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلیے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس ہوا۔

اجلا س میں حکومت کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کے ذمے دار دہشت گردوںکے خلاف کسی قسم کی کارروائی اور متاثرین کی دادرسی نہ کیے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔اجلاس میں اس حوالے سے ایم کیوایم کے لائحہ عمل پر تفصیلی غوروخوص کیاگیااورمختلف فیصلے کیے گئے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بدھ کوایک پریس کانفرنس میں اپنے لائحہ عمل کااعلان کرے گی۔اجلاس میں سانحہ عباس ٹاؤن میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیاگیا اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلیے دعاکی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں