3سال میں 17 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد زکوٰۃ جمع

پنجاب پہلے، سندھ دوسرے، پختونخوا تیسرے، بلوچستان چوتھے نمبر پر


ظفر علی سپرا November 13, 2017
سب سے زیادہ زکوۃ پنجاب سے وصول کی گئی۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور کی جانب سے گزشتہ 3 سال کے دوران ملک بھر سے زکوٰۃ کی مد میں مجموعی طور پر 17 ارب 74 کروڑ 76 لاکھ 20 ہزار روپے جمع کیے گئے ہیں۔

سال 2016-17ء کے دوران سب سے زیادہ7 ارب 57 کروڑ 9 لاکھ 10ہزار روپے زکوۃ کی مد میں جمع کیے گئے ہیں۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے مختلف بینکوں کے ذریعے چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور فاٹا کے علاقوں سے گزشتہ3 سال کے دوران زکوۃ کی مد میں17ارب 74 کروڑ 76 لاکھ 20 ہزار روپے جمع کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ زکوۃ پنجاب سے وصول کی گئی جس کے تحت سال 2014-15ء میں 2 ارب 54کروڑ89لاکھ10ہزار روپے، 2015-16ء میں 2 ارب 87کروڑ98 لاکھ 30 ہزار روپے ، 2016-17 ء میںسب سے زیادہ 4 ارب 3 کروڑ 86لاکھ 87ہزار روپے جمع کیے گئے۔

سندھ اس حوالے سے دوسرے نمبر پر رہا جہاں پرسال 2014-15میں ایک ارب5کروڑ36لاکھ روپے ، 2015-16ء میں ایک ارب 19 کروڑ4 لاکھ روپے ، 2016-17 میں 1ارب66کروڑ94لاکھ 8ہزار روپے جمع کیے گئے۔

خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر رہا جہاں سے 2014-15ء میں 61کروڑ41لاکھ20ہزار روپے ، 2015-16ء میں 69کروڑ38 لاکھ50ہزار روپے ، 2016-17 میں سب سے زیادہ 97کروڑ30لاکھ59ہزار روپے جمع کیے گئے۔

بلوچستان سے سال 2014-15ء میں 22 کروڑ 70 لاکھ 80 ہزار روپے ،2015-16ء میں 25 کروڑ 65 لاکھ 50 ہزار روپے ، 2016-17 ء میں 35کروڑ 97 لاکھ92ہزار روپے جمع کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے 2014-15ء میں 11کروڑ75لاکھ30ہزار روپے ، 2015-16ء میں13کروڑ27 لاکھ90ہزار روپے ، 2016-17 ء میں18کروڑ62لاکھ30ہزار روپے جمع کیے گئے۔

گلگت بلتستان سے 2014-15ء میں 6 کروڑ 21 لاکھ 10ہزار روپے ،2015-16ء میں7کروڑایک لاکھ 80ہزار روپے ،2016-17 ء میں 9 کروڑ 84 لاکھ 30ہزار روپے جمع کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق فاٹا سے گزشتہ3 سال کے عرصے میں جمع کی گئی زکٰوۃ کی رقم کے تحت 2014-15ء میں 15 کروڑ 48 لاکھ 30 ہزار روپے، 2015-16 میں17کروڑ49 لاکھ 30 ہزار روپے، 2016-17 میں 24 کروڑ 53 لاکھ 20ہزار روپے جمع کیے گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں