صدر نے ق لیگ سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر وزرا کے اعتراضات مسترد کردیے

وزارت خزانہ نے40 لیگی ارکان اسمبلی کوفی کس6 کروڑ ترقیاتی فنڈزکی مدمیںادا ئیگی کردی


Malik Manzoor Ahmed August 06, 2012
وزارت خزانہ نے40 لیگی ارکان اسمبلی کوفی کس6 کروڑ ترقیاتی فنڈزکی مدمیںادا ئیگی کردی۔ فائل فوٹو

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق)کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میںمجوزہ سیٹ ٹوسیٹ فارمولے پرکابینہ کے بعض ارکان کے تحفظات کو مسترد کردیاہے، پیپلز پارٹی کے بعض سینئر رہنمائوں نے ق لیگ کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کے دوران سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پراپنے تحفظات سے صدر کواگاہ کردیا۔

صدرنے ان تحفظات کو مستردکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے کہاہے کہ ق لیگ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی ہرصورت میں پاسداری کی جائے گی اوراس اتحادمیں دراڑیں نہیں پڑنے دیں گے، پیپلزپارٹی کے بعض اہم رہنمائوںکی نشستوں پرق لیگ کے رہنمائوںکورکن اسمبلی منتخب کرانے کے لیے پیپلزپارٹی سپورٹ کرے گی،صدرزرداری کی ہدایت پرق لیگ کے40 ارکان قومی اسمبلی کوفی کس6کروڑروپے کے حساب سے ترقیاتی فنڈ کی مدمیں2ارب 40کروڑروپے کی ادائیگی کردی گئی ہے اوروزارت خزانہ نے ہنگامی بنیادوں پرفنڈز جاری کردیے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے ایم این ایزسے کہاگیاہے کہ فنڈزدستیاب ہونے کی صورت میں جلدرقوم کو ریلیزکیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں