بجلی بحران نازک ایشوہےغفلت نہ برتی جائے صدر زرداری

ایوان صدرمیں اجلاس،بجلی کی صورتحال پرغور، باقاعدگی سے آگاہ رکھاجائے،صدرکی ہدایت


Numainda Khususi August 06, 2012
ایوان صدرمیں اجلاس،بجلی کی صورتحال پرغور، باقاعدگی سے آگاہ رکھاجائے،صدرکی ہدایت۔ فائل فوٹو

صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدرات اتوار کو ایوان صدر میں توانائی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیرپانی وبجلی چودھری احمد مختار، وزیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، وزیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ، سلیمان فاروقی ، ملک آصف حیات اور دیگرمتعلقہ حکام کے علاوہ آصفہ بھٹوزرداری بھی موجودتھیں ۔

چودھری احمد مختار نے اجلاس کو بتایاکہ مظفرگڑھ میں ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور دوبارہ نصب کردیئے گئے ہیں جس سے صورتحال بہتر ہورہی ہے اورآبی ذخائرمیں پانی کی سطح بڑھنے سے بجلی کی پیدوارمیں مذیداضافہ ہوگا ، ڈاکٹرعاصم حسین نے بجلی کی پیداوارکیلئے گیس اور ایندھن کی فراہمی کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی ۔ اس موقع پر صدرنے کہاکہ انہیںبجلی کی صورتحال کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ رکھاجائے اور اس حوالے سے کوئی غفلت نہ کی جائے کیونکہ بجلی کی قلت سب سے اہم اورنازک ایشوبن چکاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں