مشرقی سرحد پر خطرات کے جواب میں ہماری تیاریاں کم نہیں ہونی چاہئیں آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے مؤثر جواب کی تعریف کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 17, 2017
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر- فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشرقی سرحد پر خطرات کے پیش نظر جواب میں ہماری تیاریاں کم نہیں ہونی چاہئیں۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈر جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا جس پر سربراہ پاک فوج نے آرمی کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی جاری ہے، آرمی چیف



اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاک فوج کے مؤثر جواب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی سرحد پر خطرات کے جواب میں ہماری تیاریاں کم نہیں ہونی چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں