شاہ زیب قتل واسلحہ ایکٹ مقدمات میں شاہ رخ پرفردجرم عائد

انسداددہشت گردی عدالت کے جج کے روبرو ملزمان کاصحت جرم سے انکار

فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفٰی میمن نے شاہ زیب قتل کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم شاہ زیب جتوئی، شریک ملزمان نواب سراج علی تالپور، سجادعلی تالپور اور غلام مرتضٰی لاشاری پر فردجرم عائد کردی ہے۔

تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ فاضل عدالت نے ملزمان کے جرم سے انکار کرنے پر استغاثہ کے تمام گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گواہوں کو آج عدالت میں پیش کرنے کے لیے مقدمے کے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ اسی عدالت نے اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں بھی ملزم شاہ رخ جتوئی پر فردجرم عائدکی ہے۔




 

ملزم نے اس جرم سے بھی انکارکیاہے۔ فاضل عدالت نے مذکورہ مقدمے میں گواہوں کو آج طلب کیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق 24دسمبر2012 کی شب ملزمان نے فائرنگ کرکے مقتول شاہ زیب کو قتل کردیا تھا۔
Load Next Story