فہیم اشرف کا بی پی ایل پر ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ

نوجوان آل راؤنڈر کو بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی


Sports Reporter November 17, 2017
آل راؤنڈر کو بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی،فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے بجائے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوجوان آل راؤنڈر کو بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب وہ ڈومیسٹک ایونٹ میں ہی اپنی فارم بہتر بنانے کیلیے کوشاں رہیں گے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ، شعیب ملک اور محمد رضوان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں، حسن علی اور شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے، اس ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک، عمران خان جونیئر اور رومان رئیس بھی شامل ہیں۔

نوجوان وکٹ کیپربیٹسمین رضوان سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے، محمد عامر بھی آج رات ڈھاکہ روانہ ہو جائیں گے جہاں انہیں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |