ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
22نومبر 2016کوبلاول بھٹو نے ڈاکٹرعاصم کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا تھا
ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
ترجمان میڈیا سیل بلاول ہاوس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹرعاصم حسین کو پی پی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے سبکدوش کردیا ہے،بلاول بھٹو نے ڈاکٹرعاصم سے پارٹی عہدہ واپس لیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہاہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر مقرر
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی پارٹی کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں، انہوں نےخرابی صحت کے باوجود پارٹی کے لئے کراچی ڈویژن کے صدر کی حیثیت سے بے مثال کام کیا،پارٹی قیادت اور کارکن ڈاکٹر عاصم کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل 22نومبر 2016کوبلاول بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹرعاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا تھا۔