وزیر اعظم چاہیں تو اسمبلی توڑ سکتے ہیں یوسف رضا گیلانی

اگلے الیکشن میں چاروں صوبوں اور وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، سابق وزیراعظم


ویب ڈیسک November 17, 2017
اگلے الیکشن میں چاروں صوبوں اور وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، سابق وزیراعظم ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم خود چاہیں تو اسمبلی توڑ سکتے ہیں لیکن حکومت کو 5 سال کی مدت پوری کرنی چاہئے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا تجربہ صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور ہم نے جمہوری طریقے کو اپناتے ہوئے ہمیشہ آئین اور اداروں کا احترام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت کے اچھے کاموں کو اچھا اور غلط کو غلط کہا ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے موجودہ حکومت کے ساتھ ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت وزیر اعظم خود چاہیں تو اسمبلی توڑ سکتے ہیں لیکن وزیراعظم کو اسمبلی تحلیل نہیں کرنی چاہیے بلکہ حکومت کو 5 سال کی مدت پوری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 15 دسمبر کو ملتان میں جلسہ کریں گے جب کہ اگلے الیکشن میں چاروں صوبوں اور وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں