بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

سیزفائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک November 17, 2017
سیزفائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ ۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور سیزفائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں