عمران خان کا ایم این اے داوڑکنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

داوڑ کنڈی لڑکی کو برہنہ کرنے کے معاملے پر جھوٹ بول رہا ہے، چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک November 17, 2017
داوڑ کنڈی گزشتہ ایک سال سے پارٹی اور وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، چیرمین پی ٹی آئی ۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ داوڑ کنڈی گزشتہ ایک سال سے پارٹی اور وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دے رہا ہے لہذا اسے پارٹی سے نکال رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ داوڑ کنڈی گزشتہ ایک سال سے پارٹی اور وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف بیانات دے رہا ہے اور پارٹی میٹنگز میں بھی شریک نہیں ہوتا لہذا اسے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ لڑکی کو برہنہ کرنے میں ملوث نکلا تو پھانسی دے دی جائے

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی کے ذریعے پتہ چلا کہ ایم این اے داوڑ کنڈی لڑکی کو برہنہ کرنے کے معاملے پر جھوٹ بول رہا ہے اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور پر بھی غلط الزامات لگائے ہیں جب کہ اگر کوئی پارٹی میں غلط کام کررہا ہے تو میڈیا میں جانے کے بجائے پارٹی کو بتایا جائے لہذا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ایم این اے کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔


واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داوڑ خان کنڈی نے انکشاف کیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کرنے کے واقعے میں ان کے ساتھی اور خیبرپختونخوا کے وزیر مالیات علی امین گنڈا پور ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |