بی پی ایل میں چٹا گانگ وکنگز نے کپتان مصباح الحق کو ہی باہر بٹھا دیا

انگلش پلیئر لیوک رونچی نے مصباح کی جگہ ٹیم کی قیادت کی


Sports Desk November 17, 2017
انگلش پلیئر لیوک رونچی نے مصباح کی جگہ ٹیم کی قیادت کی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ٹیم چٹا گانگ وکنگز نے کپتان مصباح الحق کو ہی باہر بٹھا دیا۔

چٹا گانگ وکنگز نے نیا کمبی نیشن تشکیل دینے کے لئے کپتان مصباح الحق سمیت دلشان مناویرا اور سباسیش رائے کو باہر بٹھا دیا جب کہ ان کی جگہ ستیان وین زیل، نجیب اللہ زدران اور الامین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جب کہ انگلش پلیئر لیوک رونچی نے مصباح کی جگہ ٹیم کی قیادت کی تاہم یہ تدبیر کارگر ثابت نہ ہوئی اور کھلنا ٹائٹینز کے خلاف میچ میں اسے 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وکنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 160 رنز جوڑے، ٹائٹینز نے 10 گیندیں قبل 5 وکٹیں کھو کر ہدف عبور کرلیا۔ کھلنا اس فتح کے ساتھ 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جب کہ وکنگز شکست کے بعد اسی پوزیشن پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ میچ سے قبل کھلنا کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور چٹاگانگ 3 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں