حج کرپشن کیس ہائیکورٹ نے راؤ شکیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی

حاجیوں کی مہنگی رہائش لینے کے لیے راؤ شکیل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ایف آئی اے وکیل


ویب ڈیسک March 08, 2013
حاجیوں کی مہنگی رہائش لینے کے لیے راؤ شکیل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ایف آئی اے وکیل. فوٹو فائل

ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں گرفتارسابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔


چیف جسٹس انور خان کاسی نے راؤ شکیل کی جانب سے درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت راؤ شکیل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گرفتاری کو 2 سال ہو گئے، ٹرائل میں تاخیر کی ذمہ داری استغاثہ پر ہے، ملزم ٹرائل میں تاخیر کا سبب نہیں بنا، انہوں نے کہا کہ راؤ شکیل کو ضمانت پر رہا کیا جائے، اس کیس میں حامد سعید کاظمی کو بھی اسی بنیاد پر ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایف آئی اے کے وکیل چوہدری ذوالفقار نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حاجیوں کی مہنگی رہائش لینے کے لیے راؤ شکیل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں