صدر کے دو عہدے وفاق کوحتمی دلائل کے لئے 18 مارچ تک کی مہلت

مزید وقت نہیں دیا جاسکتا، 18 مارچ کو وفاق کے وکیل مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دیں تاکہ کیس نمٹایا جاسکے، عدالت


ویب ڈیسک March 08, 2013
مزید وقت نہیں دیا جاسکتا، 18 مارچ کو وفاق کے وکیل مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دیں تاکہ کیس نمٹایا جاسکے، عدالت۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے صدرمملکت کے دو عہدوں سے متعلق کیس میں وفاق کو حتمی دلائل کے لئے 18 مارچ تک کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں فل بنچ نے صدر کے دو عہدوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل کی طرف سے عدالت میں درخواست بھیجی گئی کہ وسیم سجاد سپریم کورٹ میں اہم مقدمات میں مصروف ہیں اس لئے سماعت ملتوی کردی جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتےہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 8 ماہ کا وقت گزر چکا ہے مزید وقت نہیں دیا جاسکتا، 18 مارچ کو وفاق کے وکیل مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دیں تاکہ کیس نمٹایا جاسکے۔

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ پر صدر آصف زرداری کی تصویر اور پیغام آویزاں ہے جو ثابت کرتا ہے کہ وہ سیاسی صدر ہیں، کیس کی آئندہ سماعت 18 مارچ کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں