گیم اینڈ واچ کا فل اسکرین ورژن مقبول ہوگیا

1980 کے عشرے میں پیش کیا گیا آکٹوپس گیم اب ایک بڑے بورڈ پر کھیلا جاسکتا ہے۔


ویب ڈیسک November 19, 2017
امریکی انجینیئر نے گیم اینڈ واچ کا 17 گنا بڑا ہوبہو ماڈل بنایا ہے۔ فوٹو: بشکریہ تھامس ٹلے

COLORADO SPRINGS: امریکی انجینئرز نے گیم اینڈ واچ کا فل اسکرین ورژن تیار کیا ہے جو مارکیٹ میں آتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔

1980 کی ابتدا میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں گیم اینڈ واچ بہت تیزی سے مقبول ہوئے جنہیں نائنٹینڈو کمپنی نے تیار کیا تھا۔ ان میں ڈونکی کانگ جونیئر، فائر اٹیک اور آکٹوپس جیسے سادہ گیم بہت مقبول ہوئے تھے۔ اس کے بعد ان کے ڈبل اسکرین ورژن بھی پیش کیے گئے تھے۔



آج یہ گیم کلاسک میں شمار ہوتے ہیں اور اب بھی لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔ انہیں دنیا کے اولین ویڈیو گیمز میں بھی شمار کیا جاتا ہے اور اب چند انجینیئروں نے 46 انچ کے ڈسپلے پر اس گیم کو منتقل کرکے اس کا ایک بہت بڑا ورژن تیار کیا ہے جسے کھیلنے میں بہت لطف آتا ہے۔



کمپیوٹر سائنس کے ماہر تھامس ٹلے نے بھی اپنے بچپن میں یہ گیم کھیلا تھا اور اب اس کا بڑا ورژن تیار کیا ہے جسے ایک وقت میں دو بچے بھی کھیل سکتے ہیں۔ اس کا مقصد آج کے بچوں کو بتانا ہے کہ اس وقت کے سادہ ویڈیو گیمز کیسے ہوا کرتے تھے۔


یہ گیم اپنی اصل جسامت سے 17 گنا بڑا بنایا گیا ہے اور اس کی تیاری میں 6 ماہ کا عرصہ لگا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |