غیر ملکی مبصرین سیکیورٹی اہلکاروں انتخابی عملے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

پریذائڈنگ افسر کی ہدایت پرسیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن

انتخابات کے روزسیکیورٹی حکام، ریٹرننگ افسراور پریذائڈنگ افسر کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ فوٹو: فائل

CAPE TOWN:
الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں غیر ملکی مبصرین، سیکیورٹی اہلکاروں اور انتخابی عملےکے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔


الیکشن کمیشن کے جاری کئےگئے ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات کے روزسیکیورٹی حکام، ریٹرننگ افسراور پریذائڈنگ افسر کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر پابندی ہوگی، صرف پریذائڈنگ افسر کی ہدایت پرسیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوسکیں گے۔

سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر امن وامان قائم کرنے کے ذمے دارہوں گے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے الیکشن میٹریل کی نقل وحرکت اورحفاظت کے ذمے دارہوں گے تاہم سیکیورٹی اہلکار ووٹرز کو قطارمیں کھڑا کریں گے جبکہ بزرگ اور معذورافراد کو قطار میں نہیں کھڑا کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story