’’مجھے کیوں نکالا‘‘ سلمان مجاہد بلوچ کا بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال

سلمان مجاہد کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کیا اور اب قومی اسمبلی کی تین کمیٹیوں سے بھی نکال دیا گیا۔


Staff Reporter November 18, 2017
سلمان مجاہد کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کیا اور اب قومی اسمبلی کی تین کمیٹیوں سے بھی نکال دیا گیا۔ فوٹو : فائل

سابق وزیر اعظم کے بعدایم کیوایم پاکستان سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے بھی اسپیکرقومی اسمبلی کوخط لکھ کرسوال کر دیا کہ قومی اسمبلی کی تین کمیٹیوں سے مجھے کیوں نکالا۔

ایم کیوایم پاکستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ جن کو حالیہ دنوں میں نظم وضبط کی خلاف ورزی پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کیا گیاتھا تاہم اب قومی اسمبلی کی تین کمیٹیوں سے بھی نکال دیا گیا جس پرسلمان بلو چ نے اسپیکر کو خط لکھا کہ انھیں بغیر اطلاع دیے تینوں کمٹیوں سے نکال دیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق سلمان بلوچ نے ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستار سے رابط کیا لیکن فاروق ستار نے تمام صورتحال سے لا علمی اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں