پاک فوج کی الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعدالیکشن کمیشن اورعسکری حکام کے مابین اس طرح کی ایک اور ملاقات ہوگی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 08, 2013
انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعدالیکشن کمیشن اورعسکری حکام کے مابین اس طرح کی ایک اور ملاقات ہوگی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو ایکسپریس

عسکری حکام نے پرامن انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے ملٹری آپریشن ڈائریکٹوریٹ جی ایچ کیوراولپنڈی میں عسکری حکام سے ملاقات کی، ملاقات میں الیکشن کے دوران سیکیورٹی کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر فوجی حکام نے الیکشن کمیشن کو پرامن ماحول میں انتخابات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن اورعسکری حکام کے مابین اس طرح کی ایک اور ملاقات ہوگی جس میں الیکشن کمیشن ملک بھر میں حساس علاقوں اورپولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے نشاندہی عسکری حکام کے سامنے پیش کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں