سی پیک میں مزید منصوبے شامل کرنے کی سفارش

چند نئے منصوبوں کی شمولیت کے بعد 46ارب ڈالر لاگت کے اس منصوبے کی لاگت 55ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔


حسیب حنیف November 18, 2017
چند نئے منصوبوں کی شمولیت کے بعد 46ارب ڈالر لاگت کے اس منصوبے کی لاگت 55ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سی پیک میں مزید منصوبے شامل کرنے کی وزیر اعظم کو سمری ارسال کردی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کیے جانے والے منصوبوں کی حتمی منظوری چائنہ اور پاکستان کی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی ) سے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سی پیک پر چائنہ اور پاکستان کی ساتویں جے سی سی کے اجلاس رواں ماہ 21 اور 22 نومبر کو ہوں گے۔ اس اجلاس میں سی پیک کے لانگ ٹرم پلان کی منظوری دی جائے گی جس کے تحت سی پیک میں متعدد نئے منصوبے شامل کیے جانے ہیں چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی ساتویں جے سی سی میں چند نئے منصوبوں کی شمولیت کے بعد 46ارب ڈالر لاگت کے اس منصوبے کی لاگت 55ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں