کراچی 8سال کے دوران ایک ہزار 230 خواتین کوموت کے گھاٹ اتاردیا گیا

سال 2011 میں 140 اور 2012 میں 146 خواتین کو قتل کردیا گیا،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان


ویب ڈیسک March 08, 2013
سال 2011 میں 140 اور 2012 میں 146 خواتین کو قتل کردیا گیا،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ۔ فوٹو: فائل

شہر میں 8 سال کے دوران ایک ہزار 230 خواتین کوموت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

پاکستان میں آج بھی خواتین کی اکثریت وہ مقام حاصل نہیں کرسکی جس کی وہ حقدار ہیں ، یہاں آج بھی خواتین ظلم کی چکی میں پس رہی ہیں ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 8 سال کے دوران 403 خواتین کےقاتلوں کا پتا نہ چل سکا جبکہ 442 خواتین کو ان کے اپنے ہی رشتہ داروں نے موت کی نیند سلادیا،،108 خواتین کوجلایا گیا تو 32 خواتین کو کاروکاری رسم کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق 18 عورتیں بھگدڑ،23 ٹارگٹ کلنگ اور 22 سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جھلس کر جان کی بازی ہار گئیں۔ 27 خواتین بم دھماکوں، 48 دوران ڈکیتی، 23 ریل حادثہ ، 16 لیاری گینگ وار، 7 نسلی فسادات اور 4 خواتین پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوئیں ،سال 2005 میں 116 ، 2006 میں 122 اورسال 2007 میں 14۔ 2008 میں 141، 2009 میں 212، 2010 میں 177 خواتین قتل ہوئیں ، سال 2011 میں 140 اور 2012 میں 146 خواتین کو قتل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں