پارٹی آفس کا کرایہ نہ دینے کے کیس میں شیخ رشید عدالت پیش

دفتر کا باقاعدہ کرایہ ادا کر رہے ہیں، مالک اس کے باوجود نکالنا چاہتا ہے، شیخ رشید کا موقف


Numainda Express November 18, 2017
دفتر کا باقاعدہ کرایہ ادا کر رہے ہیں، مالک اس کے باوجود نکالنا چاہتا ہے، شیخ رشید کا موقف۔ فوٹو: فائل

سول جج عقیل احمد جنجوعہ کی عدالت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پارٹی آفس کا کرایہ نہ دینے کے کیس میں پیش ہوئے۔

سول عدالت نے ڈیوس روڈ کے پلازہ میں پارٹی آفس کیلیے حاصل کی گئی جگہ کا کرایہ ادا نہ کرنے کے دعویٰ پر شیخ رشید اور دیگر عہدیداروں کو طلب کر رکھا تھا، عدالت میں شیخ رشید نے موقف اختیار کیا کہ وہ دفتر کا باقاعدہ کرایہ ادا کر رہے ہیں، مالک اس کے باوجود نکالنا چاہتا ہے تاہم عدالت پلازہ مالک کو پارٹی آفس قائم رکھنے کا حکم دے۔

عدالت نے شیخ رشید کی حاضری لگانے کے بعد کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں