شام کے شہردیرالزور میں کار بم دھماکا 20 افراد ہلاک

داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، شامی میڈیا


ویب ڈیسک November 18, 2017
داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، شامی میڈیا۔ فوٹو: اے ایف پی

دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور 20 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں