چین کے صوبے تبت میں 63 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، امریکی جیو لوجیکل سروے


ویب ڈیسک November 18, 2017
زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

صوبہ تبت کے شہر نینگشی میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ چین کے جنوبی صوبے تبت کے شہر نینگشی سے 58 کلومیٹر دور بھارتی بارڈر سے متصل علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجکر 34 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی نقصان یا ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔


زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کئی گھنٹوں اور بعض اوقات کئی روز تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں