میٹرو بس پراجیکٹ پر شور مچانے والے خود کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیںشہباز شریف
میٹرو بس پراجیکٹ شفافیت کی منہ بولتی تصویر ہے ، کوئی مائی کا لعل ہمارے منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ پر شور مچانے والے خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، میٹرو بس پراجیکٹ عزم و ہمت کی تاریخ رقم کر گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میٹرو بس اتھارٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی جس میں معاون خصوصی زعیم حسین قادری، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز قانون، خزانہ اور ٹرانسپورٹ ،مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب میٹرو بس اتھارٹی نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سسٹم نے پبلک ٹرانسپورٹ کے فرسودہ کلچر کو یکسر بدل دیا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور انتھک محنت سے 11 ماہ میں ناممکن منصوبے کو ممکن بنایا، پنجاب حکومت کا یہ منصوبہ پوری دنیا کے لئے رول ماڈل بن چکا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ آج تک اتنا بڑا منصوبہ اتنی قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا، نیت نیک اور ارادے پختہ ہوں تو کٹھن منزل بھی آسان ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ شفافیت کی منہ بولتی تصویر ہے ، کوئی مائی کا لعل ہمارے منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، نام نہاد مخالفین اور پرویزمشرف کے حواریوں کو عوام کی سہولت کے لئے شروع کئے گئے عظیم الشان منصوبے کی شاندار کامیابی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔