فیصل آباد پاور لومز مالکان نے سیلزٹیکس نافذ ہونے پر احتجاجاً فیکٹریاں بند کردیں

سیلزٹیکس کا نفاذ ٹیکسٹائل کے تمام شعبوں پرکیا جارہا ہے، جس سے پیداواری لاگت بڑھے گی،فیکٹری مالکان


ویب ڈیسک March 08, 2013
سیلزٹیکس کا نفاذ ٹیکسٹائل کے تمام شعبوں پرکیا جارہا ہے، جس سے پیداواری لاگت بڑھے گی،فیکٹری مالکان ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: پاور لومز مالکان نے سیلزٹیکس نافذ ہونے پر احتجاجاً فیکٹریاں بند کردی ہیں۔

فیکٹری مالکان نے سیلزٹیکس کا نفاذ مسترد کرتے ہوئے ستیانہ روڈ، جڑانوالہ روڈ، جھنگ روڈ، شیخوپورہ روڈ، غلام محمد آباد اور فیض آباد سمیت دیگر علاقوں میں قائم فیکٹریاں بند کردی ہیں ، جس کے باعث سیکڑوں مزدور بے روز گار ہوگئے ہیں۔

فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ سیلزٹیکس کا نفاذ ٹیکسٹائل کے تمام شعبوں پرکیا جارہا ہے، جس سے پیداواری لاگت بڑھے گی جبکہ مقامی اور بین الاقوامی خریدار ان کی مصنوعات خریدنا بند کردیں گے، جس سے انڈسٹری کو سخت نقصان پہنچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |