فیصل آباد پاور لومز مالکان نے سیلزٹیکس نافذ ہونے پر احتجاجاً فیکٹریاں بند کردیں
سیلزٹیکس کا نفاذ ٹیکسٹائل کے تمام شعبوں پرکیا جارہا ہے، جس سے پیداواری لاگت بڑھے گی،فیکٹری مالکان
لاہور:
پاور لومز مالکان نے سیلزٹیکس نافذ ہونے پر احتجاجاً فیکٹریاں بند کردی ہیں۔
فیکٹری مالکان نے سیلزٹیکس کا نفاذ مسترد کرتے ہوئے ستیانہ روڈ، جڑانوالہ روڈ، جھنگ روڈ، شیخوپورہ روڈ، غلام محمد آباد اور فیض آباد سمیت دیگر علاقوں میں قائم فیکٹریاں بند کردی ہیں ، جس کے باعث سیکڑوں مزدور بے روز گار ہوگئے ہیں۔
فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ سیلزٹیکس کا نفاذ ٹیکسٹائل کے تمام شعبوں پرکیا جارہا ہے، جس سے پیداواری لاگت بڑھے گی جبکہ مقامی اور بین الاقوامی خریدار ان کی مصنوعات خریدنا بند کردیں گے، جس سے انڈسٹری کو سخت نقصان پہنچے گا۔